سکھر،پروموشن کیلیے بوڑھے ملازمین کی دوڑیں لگوادی گئیں

433

سکھر( نمائندہ جسارت) پاکستان ریلوے پریم یونین نے ڈویژنل سپرنٹینڈنٹ (ڈی ایس) سکھر ریلوے کی جانب سے پریم یونین کے مطالبے پر اے ای این جیکب آبادکی جانب سے گینگ مین کی ترقی کے لیے ضعیف العمرملازمین سے دوڑ لگوانے اور اس کے نتیجے میں ان کے بازو ٹوٹ جانے پر سخت اظہار تشویش و مذمت کرتے ہوئے انکوائری اور محکمہ جاتی کاروائی کا مطالبہ کیا تھا، پریم یونین کے مرکزی سیکرٹری جنرل خیر محمدتنیو نے کہا ہے کہ اے ای این جیکب آباد نے گینگ مین سے کی مین کی پروموشن کے لیے ضعیف العمر بوڑھے ملازمین تک کی دوڑیں لگوا ئیں جس کے نتیجہ میں 2 گینگ دونوں بوڑھے ملازمین بھاگتے ہوئے زمین پر گر کر اپنے بازو توڑوا بیٹھے، مینوں کی پروموشن نہ ہوسکی لیکن زخمی ضرور ہو گئے، خیر محمد تنیو نے افسوس اور غم و غصہ کا اظہار کرتے کہا کہ ترقی کے لیے بوڑھے ریلوے ملازمین کو دوڑ لگوانے کی منطق ناقابل فہم اور غیر قانونی ہے، جس کی مذمت کرتے ہیں۔پریم یونین نے مطالبہ کیا ہے کہ مذکورہ اے ای این جیکب آباد کے خلاف غیرقانونی حکم دینے پر تادیبی کاروائی کی جائے۔