تحریک انصاف کسان دشمن حکومت ہے، چودھری کرامت

230

ٹنڈو محمد خان(نمائندہ جسارت)سرویا ویلفیئر فاونڈیشن کے مرکزی چیئرمین چودھری کرامت علی سرویا، مرکزی سرپرست چودھری خالد محمود سرویا، چودھری منور حسین سرویا، پروفیسر ارشد سرویا، قیصر محمود سرویا، عبدالقدیر سرویا، چوہدری اشتیاق سرویا، زاہد سرویا، اعجاز سرویا نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ تحریک انصاف حکومت کسان دشمن حکومت ہے، عمران حکومت نے کسانوں کو کنگال کر دیا ہے، ملک میں کھاد اور تیل کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافوں سے فصلوں پر کسانوں کے خرچہ زیادہ اور آمدنی کم ہو رہی ہے، جس سے کسان شدید معاشی مسائل کا شکار ہیں ملک میں غریب کسانوں کو 2 وقت کی روٹی میسر نہیں ملک کی معیشت کا 80 فیصد دارومدار زراعت پر ہے۔ حکومت کسانوں کو تیل اور کھاد پر خصوصی رعایت دے، گنے کا سرکاری ریٹ فی من 400 روپے اور گندم کا فی من 2500 روپے مقرر کرے۔ تحریک انصاف حکومت کسان دشمن پالیسی ختم کرے بصورت پڑوسی ملک ہندوستان کے سکھ کسانوں کی طرح پاکستانی کسان بھی اپنے حقوق کے لیے روڈوں پر نکل آئیں گے۔چوہدری کرامت علی سرویا نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ تیل اور کھاد کی قیمتوں پر کسانوں کو فوری خصوصی رعایت دی جائے۔