کھپرو، غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ ٹیوشن سینٹرز کی بھرمار

126

کھپرو(نمائندہ جسارت) تعلیم منافع بخش کاروبار بن گیا۔ گلی محلوں میں غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ اسکولوں اور ٹیوشن سینٹرز کی بھرماراور غیر پیشہ و تدریسی عملے کی وجہ سے بچوں کا مستقبل تباہ ہونے کا خدشہ۔ پرائیویٹ اسکول اور ٹیوشن سینٹر مافیا کے خلاف کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔ اس کاروبار میں نقصان کا کوئی اندیشہ نہیں ہے۔ہزاروں روپے ماہانہ فیس لینے کے باوجود پرائیویٹ اسکولوں اور غیر رجسٹرڈ ٹیوشن سینٹرز میں کوئی سہولت میسر نہیں ہے صرف چند 7 فوٹو کاپی سلبرز 300 روپے بچوں سے وصول کرنے لگے۔ سب اسکول مافیا ہیں،کوئی چیک اینڈ بیلنس نہیں ہے، افسر بھی آتے ہیں مٹھائی لے کر سب ٹھیک ہے کی رپورٹ دے دیتے ہیں۔ پرائیویٹ اسکول اور ٹیوشن سینٹر مافیا کے خلاف کوئی ایکشن لینے کو تیار نہیں ہے۔ عوام نے اعلیٰ احکام سے سخت کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔