ٹنڈو الہٰیار، الیکشن کمیشن کے تحت قومی ووٹر ڈے کا انعقاد کیا جائے گا

181

ٹنڈوالٰہیار(نمائندہ جسارت) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے تحت اس سال بھی قومی ووٹر ڈے کا انعقاد کر رہا ہے ،جس کا مقصد عوام کو ووٹر رجسٹریشن اور ووٹ کی اہمیت کے بارے میں آگاہی فراہم کرنا ہے۔ اس سلسلے میں سول سوسائٹی اور ڈسٹرکٹ ووٹر ایجوکیشن کی مدد سے یہ آگاہی فراہم کی جائے گی، جس میں ضلع کے تمام اسٹیک ہولڈر اور سول سوسائٹی کے ممبرز اور لوکل این جی اوز بھی شرکت کریں گی، تاکہ الیکشن کمیشن کا پیغام ضلع کے ہر گھر تک پہنچ سکے۔ اس ضمن میں 7 دسمبر کو این آر ایس پی آفس ٹنڈوالٰہیار میں صبح 10بجے آگاہی سیمینار منعقد کیا جائے گا جس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ٹنڈوالٰہیار، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر نادرا، تعلقہ ایجوکیشن آفیسر ، انچارج این آر ایس پی اور انچارج آر ڈی ایف بھی شرکت کریں گے۔