ایشین چمپئنز ٹرافی, قومی ہاکی ٹیم شاندار کارگردگی دکھائے گی ،ہیڈ کوچ

360

کراچی (اسٹاف رپورٹر)ایشین ہاکی فیڈریشن کے زیراہتمام بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا میں 14 تا 22 دسمبرکھیلی جانے والی ایشین چیمپینز ٹرافی میں شرکت کے لیے پاکستان ہاکی ٹیم پرعزم ہے اور یہ ایک ورلڈ کلاس ٹورنامنٹ ہوگا۔ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم اولمپین خواجہ جنید نے کہا کہ کافی عرصہ سے قومی ہاکی اسکواڈ انٹرنیشنل ایونٹ میں شریک نہ ہوسکی ہے۔ کھلاڑیوں کی بھرپور ٹریننگ کی ہے بالخصوص چار شعبہ جات میں خصوصی توجہ دی گئی ہے جس میں فزیکل فٹنس اور ٹیکٹیکل انڈراسٹینڈنگ پر بھرپور توجہ دی گئی ہے۔انہوں نے کہا تربیت سے کھلاڑیوں کے کھیل اور پرفارمنس میں کافی بہتری آئی ہے۔ہیڈ کوچ قومی ہاکی ٹیم خواجہ جنید نے کہا کہ شائقین ہاکی کو اس ایونٹ میں شاندار کھیل دیکھنے کو ملے گا۔ایشین چیمپینز ٹرافی میں چھ ایشیائی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں جن میں میزبان ملک بنگلا دیش سمیت پاکستان ، انڈیا، کوریا، جاپان اور ملائشیا شامل ہیںپاکستان ہاکی ٹیم 14 دسمبر کو اپنا پہلا میچ جاپان کے خلاف کھیلے گی جبکہ روائتی حریف انڈیا کے ساتھ پاکستان کا میچ 16 دسمبر کو کھیلا جائیگا۔