’’کھیلو جوان دل سے ،،کا آغاز کل سے اسلام آباد میں ہوگا

308

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) وزیراعظم کے پروگرام کامیاب جوان کامیاب پاکستان اسپورٹس ڈرائیو کے تحت کھیلوں کے مقابلے کل سے اسلام آباد میں شروع ہونگے جس میں ملک بھر سے 100 جامعات کے ہزاروں طلبہ و طالبات 15 مختلف کھیلوں میں شرکت کرینگے، ہائیر ایجوکیشن کمیشن کے زیر اہتمام منعقدہ ہونیوالے کھیلوں کے مقابلوں میں مردوں کے ہاکی ایونٹ کی میزبانی کراچی کی سرسید یونیورسٹی کو سونپی گئی ہے، سرسید یونیورسٹی کے ڈائریکٹر اسپورٹس محمد مبشر مختار مینز ہاکی ایونٹ کے آرگنائزنگ سیکریٹری مقرر کیے گئے ہیں جبکہ شفیق بھٹی کو ایونٹ کا ٹیکنیکل ڈائریکٹر مقرر کیا گیا ہے، ہاکی ایونٹ 6 دسمبر سے شروع ہوگا جس میں پاکستان کے 8 زونز سے کوالیفائی کرنے والی 16 جامعات کی ٹیمیں شرکت کرینگی، جن میں یونیورسٹی آف پنجاب، نمل یونیورسٹی، اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاولپور، کراچی یونیورسٹی، شاہ عبدالطیف بھٹائی یونیورسٹی، قائداعظم یونیورسٹی، سندھ ایگریکلچر یونیورسٹی، سرگودھا یونیورسٹی، گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف لاھور، سرسید یونیورسٹی انجینئر اینڈ ٹیکنالوجی ، یونیورسٹی آف ہزارہ، اسلامیہ کالج اینڈ یونیورسٹی آف پشاور، گورنمنٹ کالج اینڈ یونیورسٹی فیصل آباد، یونیورسٹی آف پشاور، گومل یونیورسٹی اور یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کی ٹیمیں شامل ہیں. ایونٹ کے تمام میچز شہناز شیخ ہاکی اسٹیڈیم اور ماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم راولپنڈی میں کھیلے جائینگے، افتتاحی میچ گورنمنٹ کالج یونیورسٹی آف فیصل آباد اور پشاور یونیورسٹی کے درمیان ماڑی پیٹرولیم ہاکی اسٹیڈیم میں کھیلا جائیگا، افتتاحی میچ کے مہمان خصوصی پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکریٹری جنرل اولمپئین آصف باجوہ ہونگے ۔