ٹی 10 ، دہلی بلز ابوظبی کو ہراکر فائنل میں داخل

405

ابوظبی (نمائندہ خصوصی) دہلی بلز نے کوالیفائر 2 میں ٹیم ابوظبی کو 49 رنز سے شکست دے کر ابوظبی T10 فائنل میں جگہ بنا لی۔ فائنل میں بلز کا مقابلہ دکن گلیڈی ایٹرز سے ہوگا ۔ دہلی بلز نے اپنے 10 اوورز میں 109/7 بنائے، ٹیم ابوظبی 8.3 اوور میں 60 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ ڈومینک ڈریکس 4/13 کے ساتھ بہترین بولرز منتخب ہوئے۔فلپ سالٹ اور پال اسٹرلنگ نے ٹیم ابوظبی کی اننگز کا آغاز مخصوص انداز میں کیا، پہلے اوور میں 23 رنز بنائے۔ سالٹ نے پہلی 3 گیندوں پر2 چوکے اور ایک چھکا لگایا اورا سٹرلنگ نے چندرپال ہیمراج کی گیند پر لگاتار چوکے لگائے۔ تاہم، ڈومینک ڈریکس نے دوسرے ہی اوور میں فلپ سالٹ اور کپتان لیام لیونگسٹون کی وکٹیں لے کر دہلی بلز کو میچ میں واپس لے آئے۔ فضل الحق فاروقی نے ٹیم ابوظبی مشکلات میں اضافہ کیا جب اس نے چوتھے اوور میں اسٹرلنگ کو آؤٹ کر کے ٹیم ابوظبی کو 39/3 پرمحدود کر دیا۔روماریو شیفرڈ نے میچ کو پوری طرح سے دہلی بلز کے حق میں کر دیا جب اس نے کرس گیل کو 11 گیندوں پر 14 رنز اور ڈینی بریگز کو پانچویں اوور میں آؤٹ کیا۔ ابوظبی کی ٹیم 44/6 پر سمٹ گئی۔ اس کے بعد ابوظبی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں گریں آخر کار 60 پر سمٹ گئی۔اس سے قبل شیلڈن کوٹریل نے دہلی بلز کی اننگز کی پہلی ہی گیند پر رحمن اللہ گرباز کو آؤٹ کرکے ٹیم ابوظبی کو شاندار آغاز فراہم کیا۔ شیرفین ردرفورڈ نے بلز کے لیے دوسرے اوور میں ایک چوکا اور ایک چھکا لگایا تاہم اگلے اوور میں وہ 8 گیندوں پر 19 رنز بنا کر کپتان لیام لیونگ اسٹون کے ہاتھوں آؤٹ ہوگئے۔ ابوظبی کی ٹیم وقفے وقفے سے وکٹیں حاصل کرکے بلزر دباؤ ڈالتی رہی۔روماریو شیفرڈ نے ساتویں اوور میں مارچنٹ ڈی لینج کو لگاتار باؤنڈری لگائی، لیکن انہیں نویں اوور میں 16 گیندوں پر 26 رنز بنا کر کوٹریل نے آؤٹ کر دیا۔ عادل رشید کی 5 گیندوں پر 13 رنز کی شاندار کیمیو اننگز نے بلز کو اپنے 10 اوورز میں 109/7 کا مسابقتی مجموعی اسکور کرنے میں اہم کردار ادا کیا۔