فن لینڈ: انتہائی دائیں بازو کے دہشت گردناکام‘ 5افراد گرفتار

240
ہیلنسکی:فینش پولیس کے سربراہ انتہائی دائیں بازو کے دہشت گردوں کے پاس سے برآمد ہونے والے ہتھیاروں پر بریفنگ دے رہے ہیں

ہیلسنکی (انٹرنیشنل ڈیسک) فن لینڈ میں 5افراد کو دہشت گردی کا منصوبہ بنانے کے الزام میں گرفتار کر لیا گیا ۔ انتہائی دائیں بازو کے نظریات رکھنے والے ان افراد سے خود ساختہ دھماکا خیز مواد بھی برآمد کیا گیا ہے۔ یورپی ملک میں انتہائی دائیں بازو کے نظریات سے متاثر ہو کر دہشت گردی کا مبینہ منصوبہ بنانے کا پہلا واقعہ ہے۔ پولیس کے مطابق گرفتار کیے گئے پانچوں افراد کا تعلق فن لینڈ کے جنوب مغربی علاقے کنکانپا سے ہے۔ ان میں سے کچھ افراد پہلے بھی مختلف جرائم میں سزایافتہ ہیں۔ ملزمان سفید فاموں کی نسلی برتری کے قائل اور انتہائی دائیں بازو کے نظریات سے متاثر ہیں۔