افریقی ملک گیمبیا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد

393
بانجول : گیمبیا میں صدارتی انتخابات کے دوران پولنگ اسٹیشن کے باہر شہریوں کی لمبی قطار لگی ہے‘ صدر آدما بارو اپنا ووٹ ڈال کر واپس جارہے ہیں

بانجول (انٹرنیشنل ڈیسک) افریقی ملک گیمبیا میں صدارتی انتخابات کا انعقاد کیا گیا۔ انتخابی عمل کو اس ملک کے نئے جمہوری نظام کے لیے ایک امتحان قرار دیا جا رہا ہے، جس میں 5سیاسی جماعتوں اور ایک آزاد صدارتی امیدوار میدان میں اترا ہے۔ واضح رہے کہ مغربی افریقی ملک کے پہلے صدارتی انتخابات ہیں، جس میں معزول صدر یحییٰ جامع حصہ نہیں لے رہے ہیں۔موجودہ صدر آدما بارو نے اپنے سیاسی اتحاد کی مدد سے طویل عرصے تک ملک پر قابض رہنے والے جامع کو 2016ء میں معزول کر دیا تھا۔