قال اللہ تعالیٰ وقال رسول اللہ ﷺ

284

جن لوگوں نے کفر کا رویہ اختیار کیا اور کفر کی حالت ہی میں جان دی، ان پر اللہ اور فرشتوں اور تمام انسانوں کی لعنت ہے۔ اسی لعنت زدگی کی حالت میں وہ ہمیشہ رہیں گے، نہ اْن کی سز امیں تخفیف ہوگی اور نہ انہیں پھر کوئی دوسری مہلت دی جائے گی۔ تمہارا خدا ایک ہی خدا ہے، اْس رحمان اور رحیم کے سوا کوئی اور خدا نہیں ہے۔(سورۃ البقرۃ:161تا163)

سیدہ عائشہ ؓ فرماتی ہیں کہ:رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم گھر تشریف لائے تو روٹی کا ایک ٹکڑا گرا ہوا دیکھا، آپ نے اسے اٹھایا، صاف کر کے کھا لیا اور فرمایا عائشہ! عزت والی چیز (رزق) کی عزت کیا کرو کیوںکہ جب یہ کسی قوم سے چھین لی جاتی ہے تو اس کے پاس واپس نہیں آتی۔ (ابن ماجہ)