مرتضیٰ وہاب کا ڈپٹی ڈائریکٹرز کاخاتون سے رشوت طلبی پرنوٹس

69

کراچی (اسٹاف رپورٹر) ایڈمنسٹریٹر کراچی،مشیر قانون اور ترجمان حکومت سندھ بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے اینٹی انکروچمنٹ اور کچی آبادی کے ڈپٹی ڈائریکٹرز کی جانب سے مبینہ رشوت طلبی اور ہراسمنٹ کا نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ اس قسم کی نا زیبا حرکات کسی صورت قبول نہیں کی جائیگی، معاملے کی تحقیقات کے لیے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو معاملے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرے گی،انکوائری کے بعد ملوث افسران کے خلاف مزید قانونی کارروائی کی جائیگی، ایڈمنسٹریٹر کراچی نے کہا کہ معاملے کو سیاسی رنگ دیے‘ بغیر شفاف تحقیقات کی جائے گی، واضح رہے کہ مبینہ طور پر دو افسران نے خاتون سے رشوت طلبی اور ہراساں کرنے کا معاملہ سامنے آیا تھا جس پر دونوں افسران کو معطل کردیا گیا ہے اور ایڈمنسٹریٹر کراچی کی ہدایت پر تحقیقات کا عمل جاری ہے ۔