پردہ اہم ہے

436

اُتر پردیش میں ایک خاتون مسلمان اسکول ٹیچر نے حجاب اُتارنے پر مجبور کرنے پر استعفیٰ دیدیا ۔ اُتر پردیش کے دار الحکومت لکھنئو کے ایک اسکول میں ٹیچر فاطمہ حسن کو اسکول مینجمنٹ کی جانب سے کہا گیا کہ یا تو حجاب اُتار دیں یا پھراستعفیٰ دے دیں کیونکہ حجاب کی وجہ سے اسکول انتظامیہ کو نقصان ہو رہا ہے ۔ میڈیا کے مطابق فاطمہ حسن اسی اسکول میں ایک سال سے انگریزی پڑھا رہی تھیں اور وہ ہمیشہ حجاب استعمال کرتی تھیں لیکن کبھی بھی اسکول انتظامیہ کی جانب سے اس بات پر اعتراض نہیں کیا گیا ۔ گزشتہ ماہ اسکول پرنسپل نے فاطمہ حسن سے کہا کہ آپ کو حجاب کے بغیر اسکول میں بچوں کو پڑھانا ہو گا کیونکہ آپ کے حجاب کی وجہ سے اسکول کو خسارے کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ فاطمہ حسن نے 3نومبر کو اپنا استعفیٰ اسکول انتظامیہ کو پیش کیا جس میں انہوں نے لکھا کہ انہیں حجاب اُتار کر ملازمت کرنا منظور نہیں ہے اس لیے وہ استعفیٰ دے رہی ہیں ۔