ہانڈی کباب

379

اجزاء:
گائے یابکری کا قیمہ ایک کلو بیسن دو کھانے کے چمچ
ؒٓؒؒٓلال مرچ کٹی ہوئی آدھا کھانے کا چمچ کالی مرچ کٹی ہوئی ایک چائے کا چمچ
خشک دودھ دوکھانے کے چمچ ڈبل روٹی کے سلائس دو عدد
نمک حسب ذائقہ ادرک لہسن پسا ہوا ایک کھانے کا چمچ
لیموں دو عدد ٹماٹر آدھا کلو(باریک کاٹ لیں )
ہری مرچ تین ثابت،تین باریک کٹی ہرادھنیا ایک گٹھی۔(باریک کٹا ہوا)
پیاز ایک ڈلی(کچی پیس لیں) لیموں تین سے چار عدد
تیل ایک پیالی انڈا ایک عدد
ترکیب:سب سے پہلے قیمے میں سلائس کا درمیانی حصہ،بیسن(ایک کھانے کا چمچ گھی میں بھون لیں)کٹی ہوئی ہری مرچ اور نمک ملاکر چوپر میں پیس لیں۔ایک انڈا ملاکر اچھی طرح گوندھ کر چھوٹے چھوٹے سیخ کبابوں کی طرح کباب بناکر ہلکی آنچ پر ڈیپ فرائی کرلیں، جب گولڈن برائون ہوجائیں تو نکال لیں۔ ایک دیگچی لے لیں اگرمٹی کی ہانڈی ہو تو زیادہ اچھا ہے۔ ہانڈی میں تیل ڈال کر اور پسی پیاز ڈال کر ہلکی گلابی کرلیں، جب گلابی ہوجائے تو ٹماٹر، سرُخ مرچ، کالی مرچ،ادرک، لہسن ،نمک اور ہری مرچ ڈال کر پکنے دیں جب پانی سوکھنے لگے تو ہلکا سا بھون لین،پھر تلے ہوئے کباب پھیلا کر ڈال دیں اوپر سے لیموں کا رس اور ہرا دھنیا ڈال کر ہلکی آنچ پر دم پر رکھ دیں۔ دس منٹ بعد مزیدار ہانڈی کباب تیار، گرم گرم نان یا پراٹھوں کے ساتھ پیش کریں۔