کیلے کےفوائد

609

کیلا ہر موسم میں آنے والا پھل ہے جس کو بچے اور بڑے سب ہی کھاتے ہیں، کیلے کے چھلکے بھی بہت فائدے ہیں
لہٰذاکیلے کے چھلکوں کو پھینکیں نہیں بلکہ ان کو دو کپ پانی میں بھگو کر آدھے گھنٹے کے لیےرکھ دیں۔ خیال رہے کہ چھلکوں کو ایک مرتبہ پانی سے اچھی طرح دھو کر صاف کرلیں او پھر بھگوئیں تاکہ گندگی یا دھول مٹی نہ رہے۔ کیلے کے چھلکوں میں بھیگا ہوا پانی ایک دم صاف شفاف اور خالص ہوتا ہے، اس لئے اگر گھر کے ٹینک میں گندگی جمع ہو گئی ہو یا پانی صاف نہ ہو رہا ہو تو یہ کیلے کے چھلکوں کا پانی ٹینک میں ڈال دیں، سارا پانی صاف ہو جائے گا۔
وزن کم کرنے کے لئے مختلف قسم کی چائے پیتے رہتے ہیں، مگر آج کیلے کی چھلکوں کی چائے بنانا سیکھیں اور 3 ماہ میں جسم کی چربی کو پگھلانے کی خاص ٹپ آپ بھی استعمال کریں۔یہ پانی جس میں کیلے کے چھلکے بھیگے ہوئے ہیں۔
اس پانی کو اُبالیں اور ایک چٹکی سونٹھ کا پاؤڈر ڈال کر اس کو دن میں دو مرتبہ روزانہ استعمال کریں۔ چہرے اور جلد پر ہونے والے نشانات کو ختم کرنے کے لئے کئی کریمیں اور ٹوٹکے استعمال کر چکی ہیں تو اب کیلوں کے چھلکوں کا یہ پانی استعمال کریں اور پائیں صاف شفاف جلد۔ وہ پانی جس میں چھلکے بھگوئیں ہوئے ہیں اس میں ایک چمچ سوڈا اور نمک ڈال کر اچھی طرح مکس کریں اور اس کو چہرے پر اس جگہ لگائیں جہاں نشان ہیں اور پھر 15 منٹ کے لئے چھوڑ دیں اس کے بعد آپ روئی کو پانی میں بھگوئیں اور اس سے چہرے کو صاف کریں۔ اس ٹپ کو رات کے وقت استعمال کرنا زیادہ فائدہ مند ہے، کیونکہ دن بھر کی تھکان کے بعد جلد کو بھی رات کو سکون چاہیئے ہوتا ہے اور اس وقت یہ نمک اور کیلے کا آئرن والا پانی جلد کی ریلیکسیشن کا کام کرتی ہے۔کیلے میں چونکے آئرن کی بڑی مقدار پائی جاتی ہے اس لیے یہ صفائی اچھی طرح کرنے میں کام آتا ہے۔
وہ برتن جن پر جمی میل کچیل ڈیٹرجنٹ سے بھی صاف نہ ہو تو کیلے کے چھلکوں کا یہ بھیگا ہوا پانی اس میں ڈال کر 15 منٹ ہلکی آنچ پر پکائیں اور پھر نیم ٹھنڈا ہونے پر ایک کپڑے سے صاف کرلیں، اس سے ہر قسم کے گندے برتن اور گندے کنٹینر صاف ہو جاتے ہیں۔ کچھ لوگوں کے ناخنوں میں فنگس لگ جاتی ہے اور اس میں پس نکلنے لگتی ہے، جس کے لئے آپ مختلف قسم کی دوائیاں تو استعمال کرتے ہوں گے تو اب کیلے کی یہ ٹپ استعمال کریں اور پائیں بہترین فائدہ۔استعمال، کیلے کے چھلکوں کا پانی لیں اور اس میں ایک چمچ ادرک کا پاؤڈر جسے سونٹھ کہتے ہیں، اس کو مکس کریں اور اس کو اس فنگس والے ناخنوں پر لگا کر پٹی باندھ لیں اور 15 منٹ کے بعد اس کو گلاب کے عرق سے صاف کریں۔ اس ٹپ کو روزانہ استعمال کریں، اس سے آپ کے ناخنوں میں لگی ہوئی فنگس آہستہ آہستہ ختم ہو جائے گی اور ناخن بالکل صاف ستھرے ہو جائیں گے۔
OOOO