بلدیہ میں ایک شخص قتل ،دیگر حادثات میں 2 خواتین سمیت 5 جاں بحق

128

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات کے دوران 2 خواتین سمیت6 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ ملیر کالا بورڈ پر ٹرین کی ٹکر سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق عزیز آباد کے علاقے کریم آباد اسماعیلی جماعت خانہ کے قریب نامعلوم گاڑی کی زد میں آکر خاتون زخمی ہوگئی ، جیسے ایمبولینس کے ذریعے عباسی اسپتال منتقل کیا جاریا تھا کہ راستے میں دم توڑ گئیں ،بلدیہ ٹاون نمبر7 فیض السلام مدرسہ کے قریب فائرنگ سے نو جوان جاں بحق ہو گیا جس کی لاش ضابطے کی کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی جہاں مقتول نوجوان کی شناخت 22 سالہ مہتاب ولد غلام حسین کے نام سے کر لی گئی اوردو افرادشدیدزخمی ہوگئے۔ شارع فیصل کے علاقے ڈرگ روڈ ناتھا خان پل کے قریب سڑک عبور کرتے ہوئے نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے 28 سالہ عائشہ زوجہ عدنان موقع پر جاں بحق ہوگئی ، پولیس کے مطابق متوفیہ اس ہی علاقے کی رہائشی تھی۔ ڈیفنس کے علاقے اختر کالونی سگنل کے قریب نامعلوم گاڑی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار زخمی ہوگیا ، جیسے ایمبولنس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گیا ، پولیس کے مطابق 24 سالہ متوفی سے شناخت کی کوئی چیز نہیں ملی ، تاہم پولیس نے ضابطے کی کوئی کے بعد لاش کو سردخانے میں رکھوادیا۔ڈرگ روڈ ریلوے کی حدود ملیر کالابورڈریلوے ٹریک ٹرین سے کٹ کر ایک شخص جاں بحق ہوگیا ، لاش کو جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔ پولیس کے مطابق متوفی کی عمر 60 سال کے قریب ہے اور فوری طورپر اسکی شناخت کا عمل مکمل نہیں ہوسکا۔کورنگی صنعتی ایریا تھانے کی حدود کورنگی چمڑا چورنگی کے قریب کمپنی کے اندر کام کے دوران کرنٹ لگنے سے ایک شخص جاں بھق ہوگیا جس کی لاش کو جناح اسپتال لایا گیا جہاں متوفی کی شناخت غنی سعید ولد نعمت نور کے نام سے ہوئی ضابطے کی کارروای کے بعد لاش کو ورثا کے حوالے کردای گیا۔ دوسری جانب ماری پور پولیس کو اطلاع ملی کہ ایک شخص ہاکس بے سنہری سمندر میں ماہی گیری کے دوران کشتی میں دوران سفر جاں بحق ہوگیا جس کی لاش کو سول اسپتال لایا گیا۔ متوفی کی شناخت 25 سالہ فر حان ولد جعفر کے نام سے ہوئی جو ماہی گر تھا۔پوسٹ مارٹم کے بعد موت کی اصل وجہ سامنے آسکے گی۔