معذور افراد کی مدد کرنا عین عبادت ہے‘علی محمدخان

159

کراچی (اسٹاف رپورٹر)وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہاہے کہ معذور افراد کی مدد کرنا عین عبادت ہے۔انہیں معاشرے کا فعال فرد بنانے کے لیے ہمیں میدان عمل میں آنا ہوگا۔ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر آپ کے ساتھ معذور افراد کی مدد کرے گی۔ ملک بھر کے معذور افراد کا ایک مکمل ڈیٹا مرتب کیا جائیگا تاکہ معلوم ہوسکے کہ ملک میں کتنے معذور افراد ہیں اور ان کی کس طرح مدد کی جاسکتی ہے۔معذور افراد کو علم وہنر سے بہرہ ور کرکے معاشرے کا فعال فرد بنایا جاسکتا ہے۔ان خیالات کا اظہار مقررین نے جمعہ کو مقامی ہوٹل میں معذوروں کے عالمی دن کے موقع پر نصرت ٹرسٹ فار چلڈرن معذور بچوں میں 50وہیل چیئر کی تقریب تقسیم اور 200خاندانوں کی کفالت کے پروگرام میں کیا۔وفاقی وزیر علی محمد خان نے کہا کہ انہوں نے کہا کہ مفتی محی الدین صاحب تسلی رکھیں کہ وفاقی اور صوبائی حکومت مل کر آپ کے ساتھ معذور افراد کی مدد کرے گی۔ٹرسٹ کے چیئرمین مفتی محمد محی الدین نے خطبہ استقبالیہ میں کہا کہ معذور افراد ہمارے معاشرے کا حصہ ہیں۔معذور افراد کی مدد کے لیے ہم سب کو آگے بڑھنا ہوگا ۔معاون خصوصی وزیر اعلیٰ صادق میمن نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معذور افراد کی بحالی کے لیے جب تک ہم آگاہی مہم نہیں چلائیں گے۔