سندھ ثقافت لوگوں کو جوڑنے کا د ن ہے،سعید غنی، مرتضیٰ وہاب

165

کراچی(اسٹاف رپورٹر)صوبائی وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب،سماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی اور فنکشنل لیگ کے رہنما سردار عبدالرحیم نے کہا ہے کہ سندھ ثقافت لوگوں کو جوڑنے کا دن ہے،سندھ ٹوپی اور اجرک ہماری شان ہے اور رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے آرٹس کونسل کراچی میں سندھ جرنلسٹ کونسل کے زیر اہتمام ’’سندھی کلچر ڈے‘‘ کی مناسبت سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھی ثقافت بین الاقوامی دن بن گیا ہے یہ ایک اچھی روایت ہے ، سندھ سمیت پوری دنیا میں یہ دن خوشی سے منایا جاتا ہے ، یہ دن لوگوں کو جوڑنے کا دن ہے۔تقریب میں صدر آرٹس کونسل محمد احمد شاہ ، پیپلز پارٹی سندھ کے صدر نثار کھوڑو، صدر پریس کلب کراچی فاضل جمیلی ودیگرنے شرکت کی۔ ادھرسماجی رہنما و ماہر تعلیم حنید لاکھانی نے کہا ہے کہ سندھ کے لوگ آج (اتوار) کو سندھی ٹوپی اجرک ڈے منا رہے ہیں۔سندھی ثقافت ایک د وسرے کو عزت دینے کا درس دیتی ہے۔مزید برآں مسلم لیگ فنکشنل سندھ کے جنرل سیکرٹری سردار عبدالرحیم نے کلچرل ڈے کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ سندھی ٹوپی اور اجرک ہماری شان ہے جو ہمیشہ رہا ہے اور رہے گا۔