ـ40 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ڈنشا۔بی آواری سڑک کا افتتاح

261

کراچی(اسٹاف رپورٹر) وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے بہرام آواری کے ہمراہ کیماڑی پل سے خمیس گیٹ کیماڑی تک 40 ملین روپے کی لاگت سے تعمیر ہونے والی ڈنشا۔بی آواری سڑک کا افتتاح کیا۔ سافٹ افتتاحی تقریب میں وزیر بلدیات سید ناصر شاہ، ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب، بہرام ڈی آواری اور انکے تمام خاندان کے افراد اور پارسی برادری کے دیگر معززین نے شرکت کی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے کہاکہ ڈنشا۔بی آواری سڑک بندرگاہ کو کراچی سے جوڑتی ہے بشمول اس کے صنعتی علاقوں اور ملک سے باہر کی درآمدات اور برآمدات جسے ’’گیٹ وے ٹو پاکستان‘‘ کے نام سے جانا جاتا ہے۔اس سے قبل سڑک کی حالت انتہائی خستہ تھی ۔