اسپورٹس کمپلیکس میں فیملی مشاعرہ بعنوان ’’یاد رفتگاںKMCـ

117

کراچی(اسٹاف رپورٹر) شہرقائد کی علمی و ادبی تنظیم بزم شعر و سخن کے زیر انتظام پانچواں فیملی مشاعرہ بعنوان ’’ بیاد رفتگاں ‘‘ کے ایم سی اسپورٹس کمپلیکس، کشمیر روڈ کراچی میں منعقد ہوا۔ مشاعرے کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ صدر مشاعرہ محمود شام اور صدر آرٹس کونسل کراچی احمد شاہ مہمان اعزازی تھے۔ جن شعراء کرام نے اپنا کلام پیش پڑھا ان میں جنید حسن جنیدی،اجمل سراج، یحییٰ سرور چوہان، شائستہ سحر، کامران نفیس، شبیر نازش، احمد سعید خان، خالد میر، علاوالدین خانزادہ، سحر تاب رومانی اور دیگرشامل تھے۔سینئر صحافی صدرِ مشاعرہ محمود شام نے اپنے خاص انداز میں بصورت نثری نظم مشاعرہ سے متعلق جملہ امور کا تفصیلی احاطہ کیا اور کہا کہ بزم شعر و سخن کوآراستہ کرنے والے لوگ آج کے نہیں لگتے۔ شایدگزشتہ صدی انہیں لے جانا بھول گئی۔ جاپان سے آئے ہوئے طلبہ کے ایک گروپ نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ منتظم مشاعرہ خالد میر نے عنوان مشاعرہ ’’ بیاد رفتگان‘‘ کے حوالے سے بتایا کہ یہ مشاعرہ انہی رفتگان کو خراج عقیدت پیش کرنے کیلیے منعقد کیا گیا ہے جو کچھ سال پہلے تک ہمارے درمیان موجود تھے۔