کورونا فنڈز میں40 ارب روپے کی کرپشن کا کون حساب دے گا

157

کراچی(اسٹاف رپورٹر) صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ اویس قادر شاہ نے مراد سعید کے بیان پر ردعمل میں کہا ہے کہ 2018 ء کے الیکشن میں عوامی حق رائے دہی پر کس نے ڈاکا ڈالا یہ سب کو پتا ہے, الیکشن کمیشن کو کون دھمکا رہا ہے. صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ مراد سعید اپنی عمر سے زیادہ بڑی باتیں نہ کریں, یہ پدی اور پدی کا شور با کے پی کی بربادی اور پنجاب میں حالات خراب کرکے سندھ پر انگلی اٹھارہے ہیں‘ یہ تو بتائیں کہ کورونا امدادی پیکج میں 40 ارب روپے کی کرپشن کا کون حساب دے گا. اویس قادر شاہ نے کہا کہ چینی، آٹا، گیس اور پھر یہ 40 ارب کی بھی عوامی امداد سے چوری ان سب کی ذمے دار وفاقی حکومت ہے‘یہ ایک فارغ لوگوں کا ہجوم ہے سیاسی پارٹی نہیں, عوام انھیں انکے جھوٹ اور انکی چوری سے مسترد کرچکے ہیں۔