ملک میں کورونا سے مزید 6 جاں بحق، 372 نئے کیسز رپورٹ

771

ملک بھر میں کورونا وائرس کے مزید 6 مریض زندگی کی بازی ہار گئے۔ اموات کی مجموعی تعداد 28 ہزار 767 ہوگئی۔

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق پچھلے 24 گھنٹے کے دوران 6 مریض انتقال کرگئے جب کہ 372 نئے کیسز بھی سامنے آگئے۔ کیسز کی مجموعی تعداد 12 لاکھ 86 ہزار 825 ہوگئی۔

ملک بھر میں فعال کیسز کی تعداد 12 ہزار 452 ہے۔ اب تک 12 لاکھ 45 ہزار 606 مریض صحت یاب ہوچکے۔

کورونا وائرس کے سب سے زیادہ کیسز صوبہ سندھ میں رپورٹ ہوئے۔ سندھ میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 76 ہزار 674 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 6 ہزار 277 ہے۔ صوبے میں 7 ہزار 626 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 62 ہزار 771 مریض صحت یاب ہوئے۔

پنجاب میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 4 لاکھ 43 ہزار 453 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 5 ہزار 21 ہے۔ صوبے میں 13 ہزار 37 اموات ہوچکیں۔ 4 لاکھ 25 ہزار 395 مریض صحت یاب ہوئے۔

خیبر پختونخوا میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 80 ہزار 316 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 719 ہے۔ صوبے میں 5 ہزار 858 اموات اور 1 لاکھ 73 ہزار 739 مریض صحت یاب ہوئے۔

اسلام آباد میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 7 ہزار 887 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 344 ہے۔ اسلام آباد میں 958 اموات ہوچکیں۔ 1 لاکھ 6 ہزار 585 مریض صحت یاب ہوئے۔

آزاد کشمیر میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 34 ہزار 576 جب کہ فعال کیسز کی تعداد 35 ہے۔ آزاد کشمیر میں 742 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 799 مریض صحت یاب ہوئے۔

بلوچستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 33 ہزار 506 جب کہ فعال کیسز کی 53 ہے۔ صوبے میں 360 اموات ہوچکیں۔ 33 ہزار 93 مریض صحت یاب ہوئے۔

گلگت بلتستان میں کورونا کے مریضوں کی تعداد 10 ہزار 413 جب کہ فعال کیسز 3 ہے۔ گلگت بلتستان میں 186 اموات ہوچکیں۔ 10 ہزار 224 مریض صحت یاب ہوئے۔