جیکب آباد، دہان کی فصل کے نرخ کم ملنے پر آبادگاروں کا احتجاج

95

جیکب آباد( نمائندہ جسارت) مل مالکان اور بیوپاریوں کی من مانی کی وجہ سے دہان کی فصل کے فی من نرخ کم ملنے پر آبادگاروں میر حسن ،عبداللہ، نصیر احمد اور دیگر نے احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہان کی فی من فصل 1400روپے میں خریدی جا رہی ہے جو انتہائی کم ریٹ ہے اس وجہ سے ضلع کے چھوٹے آبادگار سخت پریشان ہیں۔ریٹ فی من 2ہزار مقرر کیا جائے، کیونکہ کھاد کے ریٹ بھی آسمان سے باتیں کرنے لگے ہیںکم ریٹ کی وجہ سے آبادگاروں کا نقصان ہورہا ہے خرچہ پورا کرنا بھی مشکل ہو گیا ہے سندھ حکومت آبادگاروں پر رحم کھائے اور دہان کی فصل کے ریٹ مقرر کرکے ریلیف دے بصورت آبادگار خودکشیوں پر مجبور ہو جائیں گے ۔