جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا، چیئرمین رویت ہلال کمیٹی

404

اسلام آباد:مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد کا کہنا ہے کہ جمادی الاول کا چاند نظر نہیں آیا،یکم جمادی الاول پیر 6دسمبر کو ہوگی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں محکمہ موسمیات سے وابستہ افسران نے بھی شرکت کی، اجلاس میں سائنس اینڈ ٹیکنالوجی کے لوگ بھی شامل تھے۔

اجلاس کے اختتام پر مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ یکم جمادی الاول کل 6دسمبر کو ہوگی۔