انڈونیشیا میں آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک، درجنوں زخمی

434

جکارتا: انڈونیشیا کے صوبے مشرقی جاوا میں ماؤنٹ سیمیرو (Semeru) کا آتش فشاں پھٹنے سے 13 افراد ہلاک جبکہ 100 افراد زخمی ہوگئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق آتش فشاں پھٹنے کے بعد نکلنے والا دھواں 40 ہزار فٹ کی بلندی تک گیا۔ آتش فشاں پھٹنے کے باعث ہزاروں افراد کو محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا ہے۔

آتش پھٹنے سے کئی افراد لاپتہ ہوگئے، جن کی تلاش جارہی ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ آتش فشاں پھٹنے سے مشرقی جاوا میں لوماجنگ ریجنسی میں ایک پل بھی تباہ ہوگیا ہے، جس کے باعث امدادی کاموں میں بھی مشکلات کا سامنا ہے۔

ایجنسی کے ترجمان عبدالمہری نے کہا کہ ‘آتش فشاں کے راکھ سے ڈھک جانے کے بعد کئی علاقے اندھیرے میں ڈوب گئے۔’

انہوں نے مزید کہا کہ ‘ہم لوماجنگ میں کئی مقامات پر کچھ پناہ گاہیں بنا رہے ہیں۔’