اسسٹنٹ کمشنر جھنگ چچا زاد بھائیوں کی فائرنگ سے جاں بحق

237
Dead African descent man in morgue with toe tag. Mortician or medical examiner/coroner is covering up the corpse.

چنیوٹ: اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو تلخ کلامی پر چچا زاد بھائیوں نے فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کو ان کے رشتہ داروں نے فائرنگ کرکے قتل کردیا،  عمران جعفر کچھ ماہ قبل ہی بطور اے سی جھنگ تعینات ہوئے تھے۔

ترجمان ڈی پی او چنیوٹ کا کہنا ہے کہ عمران جعفر آبائی گاؤں بڑا لنگرانہ میں اپنے گھر آئے ہوئے تھے، جہاں ان کی رشتہ داروں سے تلخ کلامی ہوگئی، انک ے چچا زاد بھائیوں نے طیش میں آکر فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں عمران جعفر موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ڈی پی او چنیوٹ کے ترجمان کا کہنا ہے کہ لاش ٹی ایچ کیو بھوانہ منتقل کر کے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہے۔

وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار نے فائرنگ سے اسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے جاں بحق ہونے پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے آئی جی پنجاب سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔ وزیراعلیٰ نے ملزمان کی جلد از جلد گرفتاری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ ملزمان کو قانون کی گرفت میں لا کر مزید کارروائی کی جائے، اور افسوسناک واقعہ کی تحقیقات کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

دوسری جانب آئی جی پنجاب پولیس نے اسسٹنٹ کمشنر جھنگ عمران جعفر کے قتل کا نوٹس لیتے ہوئے آر  پی او فیصل آباد سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔