پنج شیر میں طالبان گورنربم حملے میں بال بال بچ گئے

267

افغان صوبے پنج شیر میں طالبان حکومت کے گورنر مولوی قدر اللہ قاتلانہ بم حملے میں بال بال بچ گئے ہیں۔

بتایا گیا ہے کہ ہفتے کے دن کابل میں سڑک کے کنارے نصب بم سے مولوی قدر اللہ کی گاڑی کو نشانہ بنانے کی کوشش کی گئی لیکن وہ اور ان کے محافظ  بھی محفوظ رہے۔ فوری طور پر کسی گروہ نے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

طالبان کی عمل داری کے بعد افغانستان میں فعال داعش کے جنگجوؤں نے طالبان کے خلاف کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔