سانحہ سیالکوٹ کسی گہری سازش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے،اعجازالحق

362

پاکستان مسلم لیگ( ضیاء)کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر اعجازالحق نے کہا ہے کہ پاکستان کے دشمن اندرونی اور بیرونی محاذ پر ملک کا شیراذہ بکھیرنے کے لئے کمر بستہ ہو چکے ہیں اور سانحہ سیالکوٹ کے انسانیت سوز واقعہ نے ہمارے قومی اور عالمی کردار کو گہنا کر رکھ دیا ہے، ہارون آباد کے میڈیا گروپ کے نمائندوں سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ شاید ہمارا دشمن “ہابرڈ وار” سے فائدہ اٹھا کر ہمہ جہت منفی اقدامات سے ملک کو سیا سی، مذہبی،لسانی ,,گروہی تفریق کے سبب بڑی تباہی کا گھناونا کھیل رہاہے، لیگی راہنما کا کہنا تھا کہ ماضی میں لاہور میں سری لنکا کرکٹ ٹیم پر حملہ کے واقعہ کے بعد سیالکوٹ کے لنکن منیجر کی سفاکانہ ہلاکت و نعش جلانے کا واقعہ کسی گہری سازش کا شاخسانہ ہو سکتا ہے،اس سانحہ کی فوری بے لاگ تحقیقات اور ذمہ داروں کو سزائیں دینے سے پاکستان اور انسانیت کا وقار بلند ہو سکتا ہے