اگر شدت پسند قوتوں کو روکا نہ گیا تو ایسا واقعہ کہیں بھی پیش آ سکتا ہے: سری لنکن وزیر کا بیان

302

سیالکوٹ میں سری لنکن شہری کے ساتھ فیکٹری میں پیش آنے والے واقعہ پر سری لنکن وزیر نے ردعمل دیتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ ‘مشتعل ہجوم کے ہاتھوں پریا نتھا کمارا کا بہیمانہ قتل ناقابل فہم ہے، جبکہ میں وزیر اعظم عمران خان کے جانب سے ذمہ داروں کو کیفر کردار تک پہنچانے کے وعدے کو سراہاتا ہوں۔ ہمیں یہ سوچنا ہو گا کہ اگر شدت پسند قوتوں کو آزادانہ کارروائی کرنے کی اجازت دی گئی تو ایسا واقعہ کسی کے ساتھ بھی پیش آ سکتا ہے۔سری لنکا کے وزیر برائے کھیل و امور نوجوان اور ملک کے وزیراعظم کے بیٹے، نامال راجاپکسا نے وزیر اعظم عمران خان کی جانب سے ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے کے اعلان کو سراہا ہے۔خیال رہے کہ جمعے کو سیالکوٹ میں ایک مشتعل ہجوم نے توہین مذہب کے الزام میں پریا نتھا کمارا نامی ایک سری لنکن شہری کو تشدد کر کے ہلاک کرنے کے بعد اس کی لاش کو آگ لگا دی تھی۔