بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے اقدامات پر نظرثانی کرنی پڑے گی: شاہ محمود قریشی

315

  وفاقی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی  نے کہا ہے کہ افغانستان میں قیام امن خطے کی ترقی اور استحکام کیلئے ناگزیر ہے، کشمیری مودی کے یک طرفہ اقدامات کو مسترد کر چکے، بھارت کو مقبوضہ کشمیر میں اٹھائے گئے اقدامات پر نظرثانی کرنا ہوگی۔

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا اپنے بیان میں کہناتھاکہ وزیراعظم عمران خان کے وژن کی روشنی میں، خطے میں امن و استحکام کیلئے اپنی کاوشیں جاری رکھے ہوئے ہیں، اس حوالے سے ہماری پہلی ترجیح  افغانستان  کا امن ہے، قیام امن کی صورت میں، چین اور پاکستان دونوں مل کر افغانستان کی تعمیر نو میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہماری حکومت کی ترجیح  جیو اکنامک  ہے، ہم پاکستان کو تجارتی سرگرمیوں کا مرکز بنانا چاہتے ہیں، اس حوالے سے ہمارا اکنامک کوریڈور اور گوادر پورٹ اہم کردار ادا کریں گے، وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں  وسط ایشیائی ریاستوں کے نئے وژن  پر عمل پیرا ہیں، علاقائی روابط کا فروغ اور علاقائی امن اس وژن کے دو بنیادی ستون ہیں۔