آن لائن مانیٹرنگ نظام کے تحت70 لاکھ چھوٹے تاجروں کی رجسٹر یشن کا منصوبہ

104

وفاقی حکومت نے 23-2022 میں ٹیکسوں کی بنیاد وسیع کرنے اور وصولیوں کو ممکنہ طور پر 7 ہزار ارب تک لے جانے کی کوششوں کا آغاز کرنے کیلئے ایک اعلیٰ سطح کی کمیٹی قائم کردی۔

یہ کمیٹی آئندہ وفاقی بجٹ میں ٹیکس کا دائرہ کار کچھ نئے شعبوں تک بڑھانے، ٹیکس نیٹ میں موجود شعبوں سے پوری طرح ٹیکس وصولی، ٹیکس چوری اور ٹیکس فراڈ کے راستے بند کرنے کیلئے سفارشات پیش کرے گی۔ کمیٹی بڑے اسٹورز کی سیلز ٹیکس کے نظام میں رجسٹریشن کے ساتھ چھوٹے تاجروں کو ٹیکس نیٹ کا حصہ بنانے کیلئے بھی خدمات فراہم کریگی،

اس وقت ملک میں 70 لاکھ کے قریب چھوٹے تاجر ہیں جن میں سے چند ہزار پوش اور ائر کنڈیشنڈ اسٹورز کے مالکان ہیں جنہیں ایف بی آر نے آن لائن مانیٹرنگ کے نظام کے تحت رجسٹر کرنے کا سلسلہ شروع کردیا ہے ،اب حکومت نے چھوٹے تاجروں کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کے اختیارات حاصل کر لیے۔