پنجاب پولیس موقعہ پر پہنچنے کے باوجود سری لنکن شہری کو بچا نہیں سکی، عظمی بخاری  

588

پنجاب حکومت، پنجاب پولیس سمیت متعلقہ انتظامیہ دو گھنٹے واقعے سے لاعلم رہی، غیر ملکی شہریوں کو پروٹیکشن دینے والا یونٹ بھی دو گھنٹے غائب رہا،

ترجمان ن لیگ مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا آئی جی پنجاب اور ترجمان پنجاب حکومت کی پریس کانفرنس پر ردعمل میں کہادو گھنٹے سری لنکن کوشہریوں پر مشتعل افراد تشدد کرتے رہے پھر اس کی نعش کو گھسیٹتے رہے۔ پنجاب حکومت، پنجاب پولیس سمیت متعلقہ انتظامیہ دو گھنٹے واقعے سے لاعلم رہی۔ غیر ملکی شہریوں کو پروٹیکشن دینے والا یونٹ بھی دو گھنٹے غائب رہا۔ حکومتی پالیسی کے مطابق ہر غیر ملکی شہری کے ساتھ پروٹیکشن یونٹ ہونا لازمی ہے۔ پنجاب پولیس موقعہ پر پہنچنے کے باوجود سری لنکن شہری کو بچا نہیں سکی۔

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پولیس بروقت موقعہ پر پہنچ گئی تھی۔آئی جی پنجاب کے مطابق پولیس واقعہ ہونے کے ایک گھنٹہ پندرہ منٹ بعد پہنچی۔ حکومت اور پولیس کے بیانات میں کھلا تضاد پایا جارہا ہے۔ پنجاب پولیس نے مشتعل افراد کیخلاف طاقت کا استعمال کرنے کی بجائے مذاکرات کرکے راستہ کھولنے کو ترجیحی دی۔شاید پنجاب پولیس کی اعلیٰ قیادت بار بار سیاسی پارٹی بننے سے تنگ آچکی ہے۔ کیونکہ ہر واقعے کے بعد آئی جی پنجاب،ڈی آئی جی اور سی سی پی او کے تبادلے تبدیلی سرکارکی پہلی ترجیحی ہوتے ہیں۔