کراچی: شاہراہوں پر لگے سیاسی بینر،پینافلیکس،جھنڈے اُتارنے کاسلسلہ شروع

722

کراچی: شہر قائد کی تمام مرکزی شاہراہوں پر نصب کھمبوں ،پلوں اورچوراہوں پر لگے سیاسی جھنڈے اتارنے کا  سلسلہ شروع کردیا گیا ہے۔

سیاسی جھنڈے، بینرزاُتارنے کی مہم کی ابتدا شارع فیصل سے کی گئی ہے جہاں اسٹریٹ لائٹس کے کھمبوں ،پلوں اورچوراہوں پر لگے بینر،پینا فلیکس اور جھنڈے  اُتارے جا رہے ہیں۔یاد رہے سپریم کورٹ نے بھی شہر بھر سے تمام اشتہاری بل بورڈز ہٹانے کا حکم دیا تھا۔