نوازشریف سے (ن) لیگ ایم پی اے مرزا جاوید کی لندن میں ملاقات

248

پاکستان مسلم لیگ ن کے صوبائی رہنما ایم پی اے مرزا جاوید نے کہا کہ یہ کیسی بد قسمتی ہے کہ اپنے ملکی بنک سے محروم نااہل حکومت اپنی ہی پالیسیوں سے حکومت آئی ایم ایف کیساتھ معاہدے کے تحت ستمبر 2022تک سٹیٹ بنک سے قرضہ نہیں لے سکتی،آئی ایم ایف کیساتھ اس تجویز سے اتفاق کیا گیاہے کہ قانون سازی کے ذریعے سٹیٹ بنک سے قرضہ لینے کے دروازے کو ہمیشہ کیلئے بند کر دیا جائے گا۔

  لندن سے آئی ین پی سے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئےمرزا جاوید نے بتا یا کہ میں نے ملاقات کے دوران میاں نوز شریف کی خیریت معلوم کی اور ان کے تاثرات بارے معلوم کیا تو انہوں کہا کہ میاں نواز شریف جلد پاکستان آنے اور پاکستانی قوم کی مشکلات کم کرنے میں معاونت کرنے کے لیئے بے چین ہیں، اللہ تعالی موجودہ حکومت کو ہدایت دے اور پاکستانی قوم کے لیئے بہتر اسباب پیدا فرمائے، انہوں نے سوالوں کا جواب دیتے ہے مزید کہا کہ ملک بھر میں روز افزوں بڑھتی ہوئی مہنگائی سے زبوں حالی کا شکار پاکستانی عوام کی پریشانیوں اور آلام کے تذکرے اب پاکستان کے باہر سے بھی ہونے لگے ہیں اور اب وہ ممالک جن کے عوام بھی کم و بیش پاکستان جیسی ہی صورتحال کا شکار ہیں وہ بھی تنقید اور حکومتی نااہلی کے تذکرے کر کے پاکستان کیخلاف اپنی بھڑاس نکال رہے، انہوں کہا کہ پی ڈی ایم غیرفعال نہیں۔

عوام کی مشکلات مہنگائی بے روز گاری کی ستائی ہوئی عوام کو ریلیف کے لیئے فوری نااہل حکومت نے نجات میں حیات تصور کرتی ہے اس لیئے بدقسمتی سے ترجیحا ت الگ الگ ہیں، مولانا فضل الرحمن، محموداچکزئی ملک میں فوری نئے انتخابات چاہتے ہیں، پیپلزپارٹی موجودہ سسٹم کی بینی فشری ہے اور پیپلزپارٹی سمجھتی ہے کہ اگردوبارہ الیکشن میں گئے تو ان کا حشر پی ٹی آئی سے زیادہ برا ہوگا، مسلم لیگ ن موجودہ حکومت کو سیاسی شہید بنانے کی بجائے اپنی نااہلی اور عام دشمن پالیسیوں سے عوام کا خون نچوڑ لیں شاہد عمران نیازی کو لانے والے اور پی ٹی آئی کے و وٹر ں سپورٹرو ں کو اچھی طرح پہچان ہوجائے کہ حکومت چلانا اناڑی کھلاڑیں کا کام نہیں ہے،

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی سے نومبرتک تجارتی خسارہ20ارب 59کروڑ ڈالرتک پہنچ گیا، پاکستان اسٹاک ایکس چینج گرگیا، سرمایہ کار پریشان،مہنگائی تاریخ کی بلند ترین سطح پر،350ارب کی ٹیکس چھوٹ ختم کرنے کی تجویز، ایف بی آر نے ترمیمی فنانس بل وزارت قانون کو بھجوادیا، مشیروں کے مطابق پاکستا ن میں زبردست کام ہورہا ہے،ماہرمعاشیات کے مطابق اسٹا ک مارکیٹ کے گرنے سے سرمایہ کاروں کا نقصان ہوا ہے اورحکومت کے لئے بھی بڑی پریشان کن بات ہے کہ ڈالرکی بے قدری سے بھی سرمایہ کاروں میں بے یقینی کی صورتحال ہے، ہمارے ہاں بدقسمتی سے جہاں ٹیکس لگاناچاہئے تھا وہاں نہیں لگایاگیا پرائیویٹ سیکٹرکوٹیکس نیٹ میں لایاجائے، حکومت پر اپوزیشن کا کوئی دبائونہیں ہے۔

حکومت پردبا صرف اپنی نااہلی کارکردگی، مہنگائی، بیروزگاری، معیشت کی بربادی ملک میں ترقی کا پہیہ جام روز گار کے مواقع نا ہونا اور مسلم لیگ فوبیا متوسط طبقہ کی بددعائیں جھوٹ فریب اور بالخصوص اللہ تعالی کی نارضگی ہے۔ ایک اور سوال کے جواب میں مرزاجاوید نے کہا کہ لاہور قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 133 میں انتخابی مہم کا وقت ختم ہوگیا، ضمنی انتخاب کے لئے پولنگ آج5 دسمبر کو ہوگی،یہاں سے مسلم لیگ ن کی شائستہ پرویز ملک اپنے شوہر پرویز ملک کے انتقال کے باعث امیدوار ہیں،

الیکشن کمیشن نے رینجرز، پولیس اور ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر تمام انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے، این اے 133 میں ڈسکہ جیسا واقعہ دوباری نا پیش نہیں آنے کے اقدامات کیئے گئے ہیں لاہور این اے 120کے انتخابات میں حکومتی ہر حربہ کو لاہوریوں نے ناکام بنا کر مسلم ن لیگ ن کی امید وار کو کامیاب کرایا تھا این اے133کی عوام با شعور اور پرویز ملک کی خدمت کو کبھی فراموش نہیں کر سکتی، کامیابی مسلم لیگ ن کی ہے