کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کی منصوبہ بندی

174

نواب آف جوناگڑھ ہزہائی نس نواب محمدجہانگیر خان جی نے کہا ہے کہ کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی تفصیل سے عوام کو جلد میڈیاکے ذریعہ آگاہ کردیاجائے گا

کیونکہ جوناگڑھ عالمی مسئلہ سے جو اقوام متحدہ میں زیرالتواء ہے حکومت پاکستان نے جوناگڑھ کو پاکستان کے نقشہ میں شامل کرکے اس کی اہمیت عالمی سطح پر اْجاگرکردی ہے جو لائق ستائش ہے۔کشمیر کی طرح جوناگڑھ کے مسئلہ کو عالمی سطح پر اٹھانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے جس کی تفصیل سے عوام کو جلد میڈیاکے ذریعہ آگاہ کردیاجائے گا۔