معذور افراد کی جامع بحالی کے لیے کام کرنے والے افراد سوسائٹی کے اصل ہیرو ہیں۔ ہیلپنگ ہینڈ

367

امریکی مسلمانوں کی تنظیم ہیلپنگ ہینڈ فار ریلیف اینڈ ڈویلپمنٹ نیو یارک کے ریجنل منیجر محمد عارف، سہراب گوٹھ میں قائم بحالی مرکز کے انچارج رانا مبین نے کہا ہے کہ خصوصی افراد کی جامع بحالی کے لیے کام کرنے والے افراد سوسائٹی کے اصل ہیرو ہیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ بات خوش آئند ہے کہ حکومتیں خصوصی افراد کی بحالی، ترقی اور ان کو زندگی کی دوڑ میں شامل کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں_ انہوں نے کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ پاکستان 2005 کے زلزلے سےاب تک معذور افراد کی جامع بحالی کے لیے کام کر رہی ہے۔ کراچی پریس کلب میں خصوصی افراد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین کہا کہ ہیلپنگ ہینڈ کے زیر اہتمام کراچی، شہید بینظیر آباد، بہاولپور، چکوال، مانسہرہ، دیر اور کوئٹہ میں معذور بچوں کی جامع بحالی کے سات مراکز قائم کیے گئے ہیں۔ ان اضلاع میں 1400 معذور بچوں کی جامع بحالی کےساتھ ساتھ ان کی تعلیم، خوراک اور ذہنی و جسمانی نشوونما پر بھی کام کیا جا رہا ہے۔ امریکہ میں مقیم پاکستانیوں کے تعاون سے چلنے والا ادارہ ہیلپنگ ہینڈ ان مراکز میں معذور بچوں کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے لیے بین الاقوامی معیار کی سہولتیں فراہم کررہا ہے۔ مارچ 2020 کے بعد سے،کرونا وائرس کی وجہ سے ملکی اور بین الاقوامی ردعمل کے نتیجے میں زمین پر موجود ہر فرد شدید سیاسی، سماجی اور اقتصادی تبدیلیوں سے متاثر ہوا ہے۔ ایسے حالات میں معذور افراد اس کا زیادہ شکار نظر آتے ہیں۔ اسی تناظر میں اقوام متحدہ کے زیر انتظام اس سال دنیا بھر میں معذوری کا شکار افراد کرونا کی عالمی وبا کے تناظر میں معذوری کے ساتھ زندگی گزارنے والے لوگوں کے لیے چیلنجوں، رکاوٹوں اور مواقع کے حوالے سےعالمی دن منا رہے ہیں۔ اس سال معذور افراد کے عالمی دن کے موقع پر اس بات کو تسلیم کرنے کی ضرورت ہے کہ وہ لوگ جو معذوری کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں وہ کرونا وائرس جیسے وبائی امراض کے درمیان سب سے زیادہ متاثرہ آبادی میں شامل ہیں۔ جہاں بہت سے لوگوں کے لیے پسماندگی، امتیازی سلوک، کمزوری اور استحصال روزمرہ کے عوامل ہیں، خراب نتائج کے بڑھتے ہوئے خطرے کو معمول کی صحت کی دیکھ بھال اور بحالی کی خدمات تک کم رسائی، زیادہ واضح سماجی تنہائی، ناقص طور پر تیار کردہ صحت عامہ کے پیغام رسانی، ناکافی تعمیر کے ساتھ بڑھا دیا گیا ہے۔ دماغی صحت کی خدمات، اور خصوصی ضروریات والے لوگوں کے لیے ہنگامی تیاری کا فقدان جیسے مسائل بین الاقوامی سطح پر ایک چیلنج بنے ہوئے ہیں۔ ایسے صورت میں معذور افراد، ملکی اور بین الاقوامی صحت عامہ کے حکام، سیاسی نمائندوں، وکلاء، حامیوں اور ہر کمیونٹی کے ہر شہری سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اس وبائی مرض کے دوران معذوری کے شکار لوگوں کے تجربات سے سیکھیں، اور سماجی و اقتصادی عمارت کے بلاکس میں مزید بامعنی سرمایہ کاری کے لیے زور دیں اور معذور افراد کو درپیش رکاوٹوں کو کم کرنے میں ان کی مدد کریں۔ معذور بچوں کی جامع بحالی اس لیے اہم ہے کہ ان بچوں میں نہ صرف خود اعتمادی کو فروغ مل ملتاہے بلکہ اجتماعی دھارے میں شریک ہو کر یہ بچے معاشرے کے باوقار شہری بننے کی جانب ایک اہم قدم بھی ہے۔

تقریب سے ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے لیگ اسپنر اقبال حسین اور سینیر صحافی سیف الرحمان صدیقی نے بھی خطاب کیا_ تقریب میں ہیلپنگ ہینڈ کے بحالی مرکز میں زیر تعلیم و علاج خصوصی بچوں اور ان کے والدین نے بھی شرکت کی

ہیلپنگ ہینڈ نے کراچی پریس کلب میں خصوصی افراد کے لیے ریمپ بنوانے کا بھی اعلان کیا

ہلپینگ ہینڈ کی جانب سے ڈس ایبلڈ کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی اقبال حسین اور مہمانوں کو ادارے کی جانب سے یادگاری شیلڈ پیش کی گئی