سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے دونوں دھڑے ایک دوسرے کیخلاف متحرک 

457

سرگودھا میں مسلم لیگ (ن) کے دونوں دھڑے ایک دوسرے کیخلاف متحرک ہوگئے،

لیگی ایم ین اے چوہدری حامد حمیدنے اپنے مخالفین پر سبقت لیجانے کیلئے اپنے والد مرحوم چوہدری عبدالحمید کی گیارہویں برسی کوبھرپور انداز سے منانے کیلئے مقامی ہوٹل میں تقریب کاانعقاد کیا، جس میں لیگی راہنماطلال چوہدری سمیت دیگر رہنماوں نے شرکت کی، جبکہ تقریب میں سابق وزیراعظم میاں نواز شریف کاویڈیو بیان چلاگیا، جس میں میاں نواز شریف نے ان کے مرحوم والد اور ان کے خاندان سے اپنی ہمددردی کاظہار کیا، جس کے بعد سرگودھامیں مسلم لیگ ن کے دودھڑوں کی لڑائی کھل کر سامنے آگئی،

لیگی ذرائع نے بتایاہے کہ مسلم لیگ ن کے ممبر صوبائی اسمبلی ڈاکٹر لیاقت علی خان کی لندن میں میاں نواز شریف سے گزشتہ دنوں ہونیوالی ملاقات میں ڈاکٹرلیاقت علی خان کی جانب سے چوہدری حامد حمید کیخلاف شکایات کے بعد سابق لیگی ایم این اے حاجی اسلم کچھیلااور ان کے ساتھیوں کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں ایم این اے حامد حمید اور ان کے خاندان کیخلاف احتجاجی بینرز لگائے گئے، جس کے بعد حامد حمید نے اپنے والد سابق ایم این اے چوہدری عبدالحمیدمرحوم کی گیارہ برسی کے موقع پر لیگی رہنماوں کو مدعوکیاگیااور میاں نوازشریف کاویڈیو بیان چلانے کیلئے بھر پورکرداراداکیا، حانکہ قبل ازیں چوہدری عبدالحمید کی دس برسیوں میں اس قدر انتظامات نہیں کئے گئے،تاہم  ڈاکٹرلیاقت علی ایم پی اے نے حاندحمیدکیخلاف کی تریددکی ہے۔ اور میاں نوازشریف سے اپنی ملاقات کوغیررسمی قراردیا ۔