گلبرگ ٹاون میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت

313

سندھ ہائیکورٹ نے گلبرگ ٹاون  میں غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی نہ کرنے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔

عدالت نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے  ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے گلبرگ ٹاون کو طلب کرتے ہوئے مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دے دیا۔ دوراں سماعت وکیل ایس بی سی اے کی جانب سے موقف اپنایا گیا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر شہر بھر میں تجاوزات کے خلاف آپریشن جاری ہی ہم کوشش کررہے رہے ہیں

سندھ ہائیکورٹ کے احکامات پر بھی عملدرآمد کیا جائے جسٹس ظفر احمد راجپوت نے ریماکس دیئے کہ چار چارسال گزرنے جانے کے باوجود ایس بی سی اے کی جانب سے تحریری جواب تک جمع نہیں کرایا جاتاکارروائی مکمل کرکے عدالت میں رپورٹ پیش کی جائے عدالت نے تمام دلائل سننے کے بعد برہمی کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی ڈائریکٹر ایس بی سی اے گلبرگ ٹاون کو طلب کرتے ہوئے مسمار کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم د ے دیا