شہدادپور میں مختلف حادثات و واقعات نے خاتون سمیت 4 افراد کی جان لے لی 

201

شہدادپور میں مختلف حادثات و واقعات میں ایک خاتون سمیت چار افراد جاں بحق ہوگئے۔

تفصیلات کے مطابق  نواحی قصبہ بخشو نظامانی کے دو سگے بھائی موٹر سائیکل  پرشہدادپور جا رہے تھے کہ ہالہ روڈ پر تیز رفتار کیری سوزوکی کی ٹکر سے اسلم رند موقع پر ہی جاں بحق جبکہ اس کا بھائی جام تماچی زخمی ہوگیا دوسرے واقعہ میں بخاری روڈ پر طاہر راجپوت اورہائوسنگ کالونی کی نسرین  پٹھان گھر میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے چل بسی۔ اسی طرح ٹنڈوآدم روڈ پر وین کی ٹکر سے لچھمن بھیل ہلاک ہوگیا پولیس نے ان واقعات کی رپورٹ درج کرلی ہے