ڈیرہ اسماعیل خان: نکاح کے موقع پر ہوائی فائرنگ، دولہا کا دوست لگنے سے زخمی

307

کوٹ جائی کے علاقہ میں نامعلوم وجوہات کی بنا پر36سالہ نوجوان آتشیںاسلحہ کی فائرنگ سے جاں بحق ہوگیا، پہاڑپور پولیس نے مقتول کے بھائی کی رپورٹ پر نامعلوم ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا، ہماری کافی لوگوں کے ساتھ عداوت ہے مقتول کے بھائی کا پہاڑپور پولیس کو بیان۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ پہاڑ پور میں 29سالہ حبیب نواز ولد محمد افضل سکنہ کچہ لنڈی کوٹ جائی نے رپورٹ درج کرئی ہے کہ نامعلوم ملزمان نے اس کے 36 سالہ بھائی محمد رستم کو کوٹ جائی میں آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کرکے قتل کیا ہے ،ہماری کافی لوگوں کے ساتھ عداوت ہے پولیس نے رپورٹ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔