سانحہ سیالکوٹ و اقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا : شہباز گل

283

وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گل نے کہا کہ سانحہ سیالکوٹ و اقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا ہے ۔ معاون خصو صی شہباز گل نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ سیالکوٹ میں ہونے والا واقعہ ہر پاکستانی کے لئے انتہائی تکلیف اور غم کی وجہ ہے۔وزیراعظم عمران خان اس سارے واقعے کی لگاتار ڈائیریکٹ آپ ڈیٹ لے رہے ہیں۔ وزیراعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب شاباش کے مستحق ہیں کے اس سارے واقعے میں ملوث تقریباً تمام مرکزی ملزمان ہفتے کی صبح 4 بجے گرفتار ہو چکے ہیں۔