جرمنی : کورونا ویکسین نہ لگوانے والوں پر پابندیوں کا فیصلہ

169

برلن (انٹرنیشنل ڈیسک) جرمنی میں ویکسین نہ لگوانے والے افراد پر پابندیوں کا فیصلہ کیا گیا ہے،جس کے تحت وہ اسٹورز، ثقافتی اور تفریحی مقامات میں داخل نہیں ہو سکیں گے۔ اس کا فیصلہ جرمن ریاستوں اور وفاق کے درمیان ہونے والی کانفرنس میں کیا گیا۔ چانسلر انجیلا مرکل کے ساتھ تمام 16 ریاستوں کے وزرائے اعلیٰ کی کانفرنس میں فیصلہ کیا گیا کہ ویکسین نہ لگوانے افراد کو مختلف پابندیوں کا سامنا کرنا ہو گا۔ یہ فیصلہ ایسے وقت میں کیا گیا جب جرمنی میں ایک دن میں 70 ہزار سے زائد افراد میں کورونا کیسوں کی تصدیق ہوئی ہے۔