آسٹریا : سابق وزیر داخلہ کارل نہامیر نئے چانسلرنامزد

253
ویانا: آسٹریا میں حکمراں جماعت کی طرف سے نامزد نئے چانسلر کارل نہامیر کی فائل فوٹو

ویانا (انٹرنیشنل ڈیسک) یورپی ملک آسٹریا میں سابق وزیر داخلہ کارل نہامیر کو نیا چانسلر نامزد کردیا گیا۔ اس منصب کے ساتھ وہ قدامت پسند سیاسی جماعت پیپلز پارٹی کے سربراہ بھی ہوں گے۔ آسٹریا میں 2ماہ قبل سباستیان کرس کے چانسلر شپ سے مستعفی ہونے کے بعد سے ملک سیاسی بحران کی زد میں تھا۔ ان کے بعد الیگزینڈر شالن بیرگ چانسلر بنے تھے ، انہوں نے بھی 2ماہ تک یہ منصب سنبھالا اور پھر استعفادے دیا۔ جمعہ کے روز آسٹرین پیپلز پارٹی کی ایگزیکٹو کونسل نے اپنے اجلاس میں سابق وزیر داخلہ کارل نہامیر کو چانسلر کے منصب کے لیے منتخب کیا ہے ۔کارل نہامیر نے ابھی چانسلر کے منصب کا حلف نہیں اٹھایا ۔