پوپ فرانسس کا دورئہ قبرص مہاجرین سے ملاقات

128

نکوسیا (انٹرنیشنل ڈیسک) پوپ فرانسس نے قبرص کے دورے کے دوران مہاجرین سے ملاقات کی۔ خبررساں اداروں کے مطابق پوپ فرانسس نے جمعہ کے روز جزیرے کے آرتھوڈوکس چرچ کے سربراہ کے ساتھ ملاقات بھی کی۔ ان کے دورے کے موقع پر وہاں ایک تجارتی میلے کا انعقاد بھی کیا گیا۔ ذرائع ابلاغ کے مطابق اس بات کا امکان ہے کہ اپنے دورے کے اختتام پر پوپ فرانسس ان مہاجرین میں سے بعض افراد کو پناہ فراہم کرنے کے لیے اپنے ساتھ لے جائیں گے۔