قومی سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چمپئن شپ آج سے شروع ہوگی

331

کراچی(اسٹاف رپورٹر)10ویں عیسیٰ لیب نیشنل سینئرز اینڈ جونیئرز ٹینس چمپئن شپ آج سے ماڈرن کلب کراچی کے ہارڈ کورٹس میں شروع ہوگی ۔ ڈاکٹر عیسی لیبارٹری اینڈ ڈائیگنوسٹک سینٹر اس باوقار قومی اور سالانہ پی ٹی ایف سرکٹ ٹورنامنٹ کے ا سپانسر ہیں۔کراچی ٹینس ایسوسی ایشن اس ایونٹ کا انعقاد پی ٹی ایف/ ایس ٹی اے کے زیراہتمام کر رہی ہے۔ محمد خالد رحمانی ریفری اور سرور حسین ٹورنامنٹ ڈائریکٹر ہیں۔منتظمین کو مختلف ایونٹس کیلیے150انٹریز موصول ہوئی ہیں۔