پاکستان اسٹاک میں مندی جاری سرمایہ کاروں کو مزید 4 ارب کا خسارہ

285

کراچی (اسٹاف رپورٹر )پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کے دن بھی مندی کے بادل چھائے رہے کے ایس ای100انڈیکس 43200 پوائنٹس کی سطح پر ہی برقرار رہا تاہم مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے4ارب روپے سے زائد ڈوب گئے اسٹاک ماہرین کے مطابق ملک کی معاشی صورتحال میں ابتری کی خبروں پر سرمایہ کارتذبذب کا شکار ہیں جبکہ منی بجٹ کی متوقع آمد سے بھی نئی سرمایہ کاری دیکھنے میں نہیں آ رہی۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میںجمعہ کو کے ایس ای 100 انڈیکس میں1.32پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جس سے انڈیکس 43234.15 پوائنٹس سے کم ہو کر 43232.83پوائنٹس ہو گیا اسی طرح کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 29628.67 پوائنٹس سے کم ہو کر29611.01پوائنٹس پر بند ہوا تاہم 20.28 پوائنٹس کے اضافے سے کے ایس ای آل شیئرز انڈیکس 16697.96پوائنٹس سے بڑھ کر16718.24پوائنٹس پر بند ہوا ۔کاروباری مندی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں4ارب 42کروڑ26لاکھ 75ہزار345روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی جس کے نتیجے میں مارکیٹ کا مجموعی سرمایہ 74 کھرب 18 ارب 63 کروڑ 11 لاکھ 11 ہزار 664روپے سے گھٹ کر 74 کھرب 14 ارب 20 کروڑ 84 لاکھ 36 ہزار 320 روپے رہ گیا پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو 10 ارب روپے مالیت کے 28 کروڑ 77 لاکھ 30 ہزار حصص کے سودے ہوئے جبکہ جمعرات کو 14 ارب روپے مالیت کے 38 کروڑ 67 لاکھ 53 ہزار حصص کے سودے ہوئے تھے ۔ پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں جمعہ کو مجموعی طور پر 330 کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے 115 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ ،205میں کمی اور 10 کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔ کاروبار کے لحاظ سے ورلڈ کال ٹیلی کام 2 کروڑ 43 لاکھ، ٹی پی ایل پراپرٹیز 2کروڑ5لاکھ ،بائیکو پیٹرولیم 1کروڑ69لاکھ ،یونٹی فوڈز لمیٹڈ 1 کروڑ 67 لاکھ اور ٹی آر جی پاک لمیٹڈ1کروڑ3لاکھ حصص کے سودوں سے سرفہرست رہے ۔قیمتوں میں اتار چڑھائو کے اعتبار سے پاک ٹوبیکو کے حصص کی قیمت میں66.63روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے اس کے حصص کی قیمت بڑھ کر 1050.00 روپے ہو گئی اسی طرح 62.75روپے کے اضافے سے سیفائر فائبر کے حصص کی قیمت بڑھ کر908.00روپے ہو گئی۔