کے وفد کی ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل سے ملاقاتREAPـ

465
سینئر وائس چیئرمین REAP محمد انور میانور ڈپٹی گورنر اسٹیٹ بینک سیما کامل کو شیلڈ پیش کر رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر) رائس ایکسپورٹرز ایسو سی ایشن آف پاکستان REAPکے سینئر وائس چیئرمین محمد انور میانو ر نے ممبر مینیجنگ کمیٹی اور دیگر ممتاز رائس ایکسپورٹرز کے ہمراہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی ڈپٹی گورنر سیما کامل سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ اس ملاقات میں اسٹیٹ بینک کے افسران سید ثمر حسنین ایگزیکیوٹو ڈائریکٹر ، ڈاکٹر میاں فاروق، اقبال حسین بنگش جوائنٹ ڈائریکٹر ، ممبر مینیجنگ کمیٹی REAPآصف شیخ، صفدر حسین مہکری ، سابق چیئرمین REAPعبد القیوم پراچہ، رفیق سلیمان ، سابق سینئر وائس چیئرمین REAPمحمد رضا بھی موجود تھے۔ اس ملاقات میں محمد انور میانور نے اسٹیٹ بینک کے افسران کو رائس ایکسپورٹ سیکٹر کو در پیش مسائل سے آگاہ کیا خصوصاََ (9) ملین ڈالر کی رقم جو لبنان کے بینک آف بیروت میں 2019سے رکی ہوئی ہے اس کو ریلیز کرانے کے سلسلے میں ٍتجویز دی کہ ایک مشترکہ اعلیٰ اختیاراتی وفد تشکیل دیا جائے جس میں وزارت تجارت ، وزارت خزانہ ، TDAP، اسٹیٹ بینک اور REAPکے نمائندے شامل ہوں۔