پی ٹی سی ایل اور یوفون کا فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام

295
پی ٹی سی ایل گروپ کے فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام 'جستجوکی تکمیل کے موقع پر شرکاء کا گروپ فوٹو

کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ٹی سی ایل گروپ میں شامل پی ٹی سی ایل اور یوفون کا فلیگ شپ انٹرن شپ پروگرام ‘جستجو’ کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچ گیا ہے۔ یہ پروگرام افراد باہم معذوری کا عالمی دن منانے کی مناسبت سے خصوصی طور پر ان کی ترقی کے لیے اپنی خدمات پیش کرتا ہے۔ یہ انٹرن شپ پروگرام بہترین نظام کے ساتھ ترقی کی خصوصیات سے مزین ہے جس میں پی ٹی سی ایل گروپ نے اسلام آباد، لاہور، اور کراچی سمیت ملک کے بڑے شہروں سے تعلق رکھنے والے 20 انٹرن افراد کو براہ راست تربیت و رہنمائی فراہم کی۔ اس انٹرن شپ پروگرام کا بڑا حصہ ڈیجیٹل طریقے سے سرانجام دیا گیا۔پی ٹی سی ایل اور یوفون کے گروپ چیف ہیومن ریسورس آفیسر سید مظہر حسین نے کہا کہ پی ٹی سی ایل افراد باہم معذوری کی مہارتیں نکھار کر انہیں معاشرے کا فعال شہری بنانے کے لیے کوشاں ہے تاکہ وہ کام کے موجودہ مسابقتی حالات کے لیے اچھی طرح تیار ہوسکیں۔ ایک قومی کمپنی کے طور پر ہم اجتماعیت کی سوچ پر یقین رکھتے ہیں۔