ملک کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہیں، ڈاکٹر سید کلیم امام

510

اسلام آباد (اے پی پی):وفاقی سیکرٹری برائے وزارت نارکوٹکس کنٹرول ڈویژن ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا ہے کہ حکومت ملک کو منشیات سے پاک بنانے کے لیے پرعزم ہے، تاجر برادری منشیات کی روک تھام کی کوششوں میں حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون کرے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر محمد شکیل منیر کی قیادت میں وفد کے ساتھ اپنے دفتر میں ملاقات کے دوران کیا۔ جمشید اختر شیخ سینئر نائب صدر، محمد فہیم خان نائب صدر آئی سی سی آئی، ایس ایم منیر سابق سی ای او ٹی ڈی اے پی، میاں اکرم فرید چیئرمین فانڈر گروپ، عبدالرف عالم، طارق صادق، میاں شوکت مسعود، خالد اقبال ملک، محمد اعجاز عباسی، ظفر بختاوری، زاہد مقبول، چوہدری وحید الدین، شیخ عامر وحید، محمد نوید ملک، سیف الرحمان خان، ضیا خالد چوہدری اور دیگر وفد میں شامل تھے۔ڈاکٹر سید کلیم امام نے کہا کہ حکومت منشیات کی تمام اقسام کے خاتمے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے کیونکہ نوجوان نسل کو منشیات کی لعنت سے بچانا موجودہ حکومت کی اولین ترجیح ہے۔