ایک تولہ سونا1لاکھ24ہزار روپے ہو گیا

460

کراچی (اسٹاف رپورٹر )عالمی مارکیٹ میں 4 ڈالر کی کمی سے فی اونس سونا1773ڈالر ہو گیاتاہم ملکی صرافہ مارکیٹوں میں سونا مہنگا ہو گیا ۔آل پاکستان سپریم کونسل جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق جمعہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں 350 روپے کے اضافے سے ایک تولہ سونا 1 لاکھ 24 ہزار روپے ہو گیا جبکہ300روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 1 لاکھ 6 ہزار 310 روپے پر جا پہنچی ۔