بہاولپو رقومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی کا چمپئن بن گیا

325
مہمان خصوصی قومی ڈس ایبلڈ ٹی ٹوئنٹی چمپئن شپ کی فاتح ٹیم کے کپتان کو ٹرافی دے رہے ہیں

کراچی (اسٹاف رپورٹر)بہاولپور ڈس ایبلڈ نے آئی سی آر سی پریذنٹس ایس اے ایف نیشنل ڈس ایبلڈ ٹی20کرکٹ چمپئن شپ کاٹائٹل جیت لیا ، انٹر نیشنل ڈے آف پیپلز ود ڈس ایبلٹیز (معذوروں کا عالمی دن )کی مناسبت سے ڈی ایچ اے اسپورٹس کلب معین خان کرکٹ اکیڈمی گرائونڈ کراچی پرکھیلے گئے دل چسپ فائنل میں اسلام آباد ڈس ایبلڈ کو 6وکٹوں سے شکست ہو ئی ۔پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے زیر انتظام منعقدہ نیشنل چمپئن شپ کے فائنل میں آئی سی آر سی کے ہیڈ آف سب ڈیلیگیشن پشاور فرخ اسلاموف ،پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان معین خان ،شاہد آفریدی فائونڈیشن کے سی او اوکنٹری ہیڈ محمد رضوان ،ڈس ایبلڈ کرکٹ کے بانی سلیم کریم ،سابق ٹیسٹ کرکٹر توصیف احمد اورآئی سی آر سی کے ہیڈ آف کمیونیکیشن فضا بنگش نے انعامات تقسیم کیے۔ اس موقع پرآئی سی آر سی کمیونیکشن ٹیم لیڈر اعزازالرحمان،میرزاڈ،آئی سی آر سی کمیونیکیشن آفیسریونس عالم،پاکستان فزیکل ڈس ایبلٹی کرکٹ ایسوسی ایشن کے سیکریٹری امیر الدین انصاری ،عمران لطیف،ٹورنامنٹ سیکریٹری جمیل کامران اورتوصیف شاہ بھی موجود تھے ۔فائنل میں ٹاس جیت کر اسلام آباد ڈس ایبلڈ نے پہلے کھیلتے ہوئے 6 وکٹوں پر133رنز اسکور کیے ، عثمان پراچہ نے45 جبکہ راجا علی عباس نے30رنز بنائے ۔ جواب میں فاتح بہاولپور ڈس ایبلڈ نے 18.1اوورز میں چار وکٹوں پر ہدف حاصل کر کے پہلی بار ٹائٹل جیتا ،اس کی جانب سے عابد حسین نے 28گیندوں پر 6چوکوں کی مدد سے41رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہے ،کپتان محمد شہزاد نے ناقابل شکست 36رنز اسکور کیے۔